تازہ ترین
جنون دی بینڈ کے تینوں ارکان 13 سال بعد ایک ساتھ

جنون دی بینڈ کے تینوں ارکان 13 سال بعد ایک ساتھ

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) موسیقی کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ جنون دی بینڈ کے تینوں ارکان تیرہ سال بعد ایک ساتھ اپنے مداحوں کیلئے ایک اور شاندار پرفارمنس دینے کو اکھٹے ہوچکے ہیں۔

موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے اور جب بات ہو راک کی دھنوں پر صوفی کلام کی تو سوائے ’جنون‘ دی بینڈ کے ایسا کون سا نام ہے جو ذہن میں آتا ہو۔ جنون سلمان احمد، علی عظمت اور برائن – او – کونل نامی امریکی نژاد گٹارسٹ پر مبنی ہے۔

آج سے لگ بھگ 25 سال قبل جنون – دی بینڈ کے قیام عمل میں آیا تھا اور اپنے مخصوص صوفی راک اسٹائل کے سبب یہ بینڈ دیکھتے ہی دیکھتے بر صغیر کے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن گیا تھا ۔ انہوں نے 20 سال قبل اپنا شہرہ آفاق البم ’آزادی‘ پیش کیا جس کے بعد جنون واقعی موسیقی کے مداحوں کا جنون بن گیا تھا۔

 

 

کروڑوں دلوں کی دھڑکن بنے اس بینڈ کے گٹارسٹ سلمان احمد اور گلوکار علی عظمت کے درمیان اختلافات کے سبب عوام میں دیوانگی کی حد تک مقبول یہ بینڈ13 سال قبل بکھر گیا تھا ۔

اس کے بعد سے موسیقی کے شائقین صوفی راک میوزک سننے کو ترس ہی گئے تھے۔ گزشتہ سال بینڈ کے گٹارسٹ سلمان احمد نے اشارے دینا شروع کیے کہ وہ ایک بار پھر بینڈ کو یکجا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔Image result for salman ahmadاس مقصد کیلئے انہوں نے مختلف ٹی وی انٹرویوز میں بھی اپنی اس خواہش کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے گروپ کی ماضی کی تصاویر شیئر کرنا شروع کی تو عوام کی جانب سے بینڈ کے دوبارہ متحد ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو نے اس بینڈ کے سب سے مقبول گانے ’سیونی‘ کو اپنے سیزن کیلئے ریکارڈ کیا تو اس میں سلمان احمد تو گٹاربجاتے دکھائی دیے تاہم علی عظمت کی جگہ راحت علی خان اور علی نور اس مشہور زمانہ گانے کو گارہے تھے۔

اس ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گویا ایک کہرام مچ گیا ، ہر کسی نے جنون بینڈ کی ماضی کی ویڈیو شیئر کرکے مطالبہ کیا کہ یہ گانا صرف علی عظمت اور سلمان احمد کیلئے ہی بنا ہے۔بینڈ کی اس مقبولیت اور عوامی اصرار کو مدنظر رکھتے ہوئے علی عظمت ، سلمان احمد اور برائن ایک بار پھر اپنے آپس کے اختلافات بھلا کر یکجا ہوئے ہیں اور بہت جلد یہ بینڈ کروڑوں دلوں کو ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز میں گرمائے گا۔

پاکستان کےمیوزک شائقین پر امید ہیں کہ ایک بار پھر انہیں وہ ’جنون‘ دیکھنے کو ملے گا جو کبھی ان کی دیوانگی کا مرکز ہوا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کرینہ کپور نے فلم “ویر ے دی ویڈنگ” کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا لیا

امریکی گلوگار نک جونس سے پریانکا چوپڑا سے منگنی کی تصدیق کر دی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top