تازہ ترین
جنوبی کوریا کی موٹر کمپنی نے کیڑے کے مانند کارمتعارف کروادی

جنوبی کوریا کی موٹر کمپنی نے کیڑے کے مانند کارمتعارف کروادی

سیول ( 09جنوری ،2019) جنوبی کوریا کی موٹر کمپنی نے کیڑے کے مانند کار بنائی ہے،گاڑی دشوار پہاڑی علاقوں،پانی،سیڑھی اور دیگر مشکل راستوں پر چل سکتی ہے۔

جنوبی کورین موٹر کمپنی نے کثیر المقاصد کیلئے استعمال ہونیوالی کیڑے کے مانند گاڑی سے متعلق تفصیلات امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک کار نمائش کے دوران بتائیں۔کار روایتی گاڑی کی طرح ویلز پر چل سکتی ہے۔

کار پانی اور دشوار پہاڑی و برفیلے علاقوں میں ٹانگوں پر چلتی ہے۔گاڑی کو ایمبولینس کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے اور مریض کو اسپتال پہنچایا جاسکتاہے۔

یہ گاڑی دشوار پہاڑی علاقوں میں پیروں پر چلتی ہے۔سڑک پر آنے کے بعد روایتی گاڑی کی طرح ویلز پر چلتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top