تازہ ترین
جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، عمران خان

جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، عمران خان

اسلام آباد: (19 دسمبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ جنوبی پنجاب کو ہر جگہ زیادہ نمائندگی دی۔

وزیراعظم عمران خان سے بہاولپور ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب میں انتظامی خودمختاری سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ جنوبی پنجاب کو ہر جگہ زیادہ نمائندگی دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے۔ نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے نظریے پر اعتماد کیا۔ملاقات کے موقع پر معاون خصوصی نعیم الحق اور چیف وہپ عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد بار سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے وفد نے  ملاقات کی ہے اور وزیر اعظم سے فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے وزیر قانون کو ہدایت کی ہے کہ بینچ کے قیام  کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔ عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا اہم جزو ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ہمیشہ کیلئے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا تین وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

 

Comments are closed.

Scroll To Top