تازہ ترین
جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل :حکومت کا کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل :حکومت کا کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( 16اکتوبر، 2018) جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کا معاملے پر وفاقی کابینہ نے اس پر قائم کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ جنوبی پنجاب پر قائم کمیٹی دو وفاقی وزراء پر مشتمل ہے۔جس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار شامل ہیں۔حکومت کے 100 روزہ پلان میں نوبی پنجاب صوبے کا معاملہ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کے خدوخال تجویز کرے گی۔ اس کے علاوہ صوبے کے لیے وسائل کی فراہمی اور اس کے حصہ بننے والے اضلاع کا تعین کرے گی۔ کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے لیے مطلوبہ قانون سازی بھی تجویز کرے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی رپورٹ 100 روزہ پلان کے مطابق مرتب کرنی ہے۔کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top