تازہ ترین
جنوبی عمان میں سمندری طوفان، ایک ہلاک متعدد لاپتہ

جنوبی عمان میں سمندری طوفان، ایک ہلاک متعدد لاپتہ

سلالہ،عمان: (26 مئی 2018) سمندری طوفان مکونو جنوبی عمان کے ساحل سے ٹکرا گیاہے۔ جس کے نتیجے میں صلالہ شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ طوفان سے بیس افراد لاپتہ اور سات بحری جہاز ڈوب گئے ہیں۔ طوفان کے باعث ایک شخس ہلاک ہو گیا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

عمان میں سمندری طوفان مکونو ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ساحلی شہر صلالہ میں شید طوفانی بارشوں اور سمندری لہریں بلند ہونے سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ نشیبی علاقے، سڑکیں اور انڈر پاسز زیرآب آگئے ہیں جبکہ درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ طوفان سے بیس افراد لاپتہ جبکہ سات بحری جہاز ڈوب گئے ہیں اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔عمان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دوسرے درجے کا سمندری طوفان تیسرے درجے میں تبدیل ہونے کے امکان کے ساتھ مزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام نے صلالہ ایئرپورٹ کی بندش میں مزید ایک روز کا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان میکونو نے یمن میں تباہی مچادی

فلپائن میں سمندری طوفان ٹیمبین سے ہلاکتوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کر گئی

Comments are closed.

Scroll To Top