تازہ ترین
جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست

جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست

پورٹ الزبتھ (12 مارچ 2018) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 4 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ آسٹریلیا کی جانب سے 101 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کھیل کے چوتھے روز کا آغاز آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز سے دوبارہ شروع کی تو ان کی چھٹی وکٹ 186 پر گرگئی جب مچل مارش 45 رنز بنانے کے بعد ربادا کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔Image result for South Africa beat Australia by 6 wicketsدو سو دو کے مجموعے پر کیومز 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ کینگروز کی دوسری اننگ کا خاتمہ 239 رنز پر ہوا اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 101 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے میچ وننگ کارکردگی دکھاتے ہوئے 54 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مہاراج اور نگیدی نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔Related imageجنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے لائن نے 2 جبکہ کیومز اور ہیزوڈ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

کگیسو ربادا کو پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 4 میچز کی سیریز کا اگلا میچ 22 مارچ کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کی افواج کے سربراہ کی ملاقات

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

Comments are closed.

Scroll To Top