تازہ ترین
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان پانچواں ون ڈے آج کھیلا جائے گا

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان پانچواں ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک : (13 فروری 2018) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں ایک روزہ میچ آج پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو چھ میچز کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ کوہلی الیون نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹ، دوسرے میچ میں 9 وکٹ اور تیسرے میچ میں 124 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ پروٹیز نے چوتھا ون ڈے 5 وکٹ سے جیتا۔ سیریز کا چھٹا اور آخری ون ڈے میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو بھارتی تماشائی کی جانب سے نسل پرستانہ جملوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں ایک تماشائی نے لیگ اسپنر کو نسل پرستانہ جملہ کسا جس پر انہوں نے سیکیورٹی حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو جوہانسبرگ میں بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران ایک نامعلوم فرد نے عمران طاہر کو نسل پرستانہ جملوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے مذکورہ شخص کی نشاندہی کی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔ بورڈ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ عمران طاہر نے مذکورہ شخص یا کسی بھی بچے سے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔

کرکٹ جنوبی افریقہ اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے کہا کہ ایک شائق پورے میچ کے دوران عمران طاہر پر جملے کستا رہا اور عمران طاہر کے مطابق وہ ایک بھارتی تماشائی تھا۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت نسل پرستانہ جملے ادا کرنے والے شائقین کو میدان سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔ اس فرد کو مزید تحقیقات کے نتیجے میں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ واقعہ چوتھے ون ڈے میچ کے دوران رونما ہوا اور اس کی ویڈیو بھی بن گئی تھی جو اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

واضح رہے کہ عمران طاہر چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور جس وقت انہیں نسل پرستانہ جملوں نشانہ بنایا گیا اس وقت وہ 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top