تازہ ترین
جنرل الیکشن 2018 میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی، شاہ محمود قریشی

جنرل الیکشن 2018 میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی، شاہ محمود قریشی

عمر کوٹ : (19 جون 2018) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گذشتہ انتخابات میں جیتا مگر زرداری نے ٹھپے لگوا کر مجھے ہروایا ہے۔ اب روک سکو تو روک لو تبدیلی آچکی ہے۔ جیت تحریک انصاف کی ہی ہوگئی ۔

پاکستان تحریک انصاف انتخابی مہم جاری ہے عمرکوٹ کے بعد کنری میں اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کنری شہر میں تبدیلی آگئی ہے تو سمجھو پاکستان میں آگئی ہے۔ پی پی کے دس سالہ حکومت میں کس کو انصاف ملا ہے۔تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر لے جاؤ گے تو تبدیلی دور نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن کو میں نون غنا دیکھتا ہوں جب پچیس کو رزلٹ آئے گا تو سب کو پتا لگ جائے گا ۔ جو بینظیر کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکے وہ آپ کو کیا حقوق دلائیں گے۔گذشتہ حکمرانوں کا احتساب کرنے آیا ہوں شاہ محمود قریشی نے تقریر کے آخر میں گو زرداری گو کے نعرےبھی لگوائے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیا صوبہ بنائے گی، شاہ محمود قریشی

نگران وزیراعظم کے معاملے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، شاہ محمود قریشی

Comments are closed.

Scroll To Top