تازہ ترین
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کریں گے، نواز شریف

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کریں گے، نواز شریف

لاہور: (17 نومبر 2017) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے بالکل مختلف ہے۔ ملک سے دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ  اور افرا تفری کا مکمل خاتمہ کیا۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ نوازشریف اپنے قریبی ساتھی علیم بٹ مرحوم کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے علیم بٹ کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وفاقی وزیرخواجہ آصف کے گھر بھی گئے اور انہیں بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے ڈیفنس میں نماز جمعہ ادا کی۔ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔کارکنوں سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں گذشتہ چار سالوں میں مکمل امن و امان قائم کیا۔ (ن) لیگ نے کبھی پروپیگنڈہ کی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیے۔ اللہ تعالی جلد مشکلات ختم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہاہے، اسے کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ 2013ء میں عوام کے خدمت کی اور 2018ء میں بھی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کی خواجہ آصف کے گھر آمد

نواز شریف لاہور پہنچ گئے، کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال

 

Comments are closed.

Scroll To Top