تازہ ترین
جمہوریت مخالف لوگوں کو پارلیمنٹ میں شکست ہوئی، رانا ثناء اللہ

جمہوریت مخالف لوگوں کو پارلیمنٹ میں شکست ہوئی، رانا ثناء اللہ

لاہور: (22 نومبر 2017) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب پہلے کسی اور کی اینٹ سے اینٹ سے بجانے نکلے، اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے لگ گئے ہیں۔ عمران خان عوام اور جمہوریت دشمن قوتوں کے گماشتے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ عوامی ریفرنڈم 2018ء میں ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ جمہوریت مخالف لوگوں کو پارلیمنٹ میں شکست ہوئی ہے۔ عوام کو اپنا اداروں پرمکمل اعتماد ہے۔ سیاسی لڑائی کو گھسیٹ کر سپریم کورٹ میں لایا جارہا ہے۔ جمہوریت مخالف اور عوام دشمن لوگ عدلیہ کے کندھے کو استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب پہلے کسی اور کی اینٹ سے اینٹ سے بجانے نکلے، اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے لگ گئے ہیں۔ آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر اب آپ نے وہاں اینٹ سے اینٹ بجانے کا ارادہ ترک کر دیا ہے تو جمہوریت کی بھی اینٹ سے اینٹ نہ بجائیں۔

صوبائی وزیر قانون نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بد کردار بندہ پارٹی کا صدر ہو سکتا ہے تو پھر نااہل شخص بھی صدر ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کل سے جاری ہونے والا اجلاس دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ امید ہے اس دفعہ اجلاس کو زیادہ بہتر بنانے کیلئے کورم کا مسئلہ سامنے نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیے

راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کے ناطے کا ختم نبوت پر ایمان ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناءاللہ کی نااہلی کیلئے درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ

 

Comments are closed.

Scroll To Top