تازہ ترین
جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) کا خواجہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) کا خواجہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان

لاہور: (22 جولائی 2018) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اویس نورانی نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی ریلوے کیلئے خدمات قابل ذکر ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان کے تمام ذمہ دار خواجہ سعد رفیق کی حمایت کرتے ہیں اور جمعیت سے وابستہ تمام افراد سعد رفیق کو ووٹ بھی دیں گے۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں اس فیصلے پر اویس نورانی کا بے حد مشکور ہوں۔  دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی عمران خان صاحب کو ہدایت دے۔ ان کے بیانات کا جواب دینے کیلئے میرے پاس وقت نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ بھٹو  یا نواز شریف کے فیصلوں جیسا ہی ہے۔ ان کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے۔ حنیف عباسی کے خلاف فیصلے پر بہت سے سوالات اٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ سعد رفیق سمیت اہم رہنما نظر بند

لاہور: کارکن اس فیصلے کا جواب 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر دیں، خواجہ سعد رفیق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top