تازہ ترین
جمعہ سے پاکستان میں ڈیوس کپ کا آغاز ہوگا

جمعہ سے پاکستان میں ڈیوس کپ کا آغاز ہوگا

اسلام آباد (14 ستمبر 2017) پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ جمعہ سے پاکستان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون ٹو فائنل میں تھائی لینڈ کی میزبانی کر رہا ہے۔ بیسٹ آف فائیو ٹائی میچز پاکستان اسپورٹس کلب اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ اس ہفتے کرکٹ کے بعد ڈیوس کپ ٹینس مقابلے بھی ملک میں منعقد ہورہے ہیں۔ جمعہ سے ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون ٹو فائنل میں پاکستان، تھائی لینڈ کی میزبانی کررہا ہے۔ میچز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹس پرمنعقد ہوں گے۔

پاکستان ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان، شہزاد خان اورعابد مشتاق شامل ہیں۔ مہمان ٹیم جڑواں بھائیوں سنچائی اور سوچت رنواتے کے ساتھ وشایا اور کیتی پھونگ پر مشتمل ہے۔ بیسٹ آف فائیو ٹائی کے پہلے روز جمعہ کو 2 افتتاحی سنگلز کھیلے جائیں گے۔ ہفتے کو ڈبلز میچ شیڈول ہے جبکہ اتوار کو ریورس سنگلز ہوں گے۔

پاکستان فائنل جیت کر 12 سال بعد آئندہ برس ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے لئے کوالیفائی کرنے کیلئے پراعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ڈیوس کپ، پاکستان نےایران کےخلاف ڈبلزایونٹ جیت لیا

پاکستان کو بارہ سال بعد ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی

Comments are closed.

Scroll To Top