تازہ ترین
جماعت اسلامی فاٹا اور خیبرپختونخوا کا 10 دسمبر کو لانگ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی فاٹا اور خیبرپختونخوا کا 10 دسمبر کو لانگ مارچ کا اعلان

پشاور: (17 نومبر 2017) جماعت اسلامی فاٹا اور خیبر پختونخوا نے قبائلیوں کے حقوق کیلئے 10 دسمبر کو باب خیبر سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور میں المرکز اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے مظلوم طبقہ فاٹا کے عوام ہیں۔ مرکزی حکومت صرف ایک شخص کیلئے قانون بناسکتی ہے لیکن ایک کروڑ قبائلی عوام کیلئے کیوں نہیں؟مشتاق احمد خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے ساتھ مزید دھوکہ برداشت نہیں کرسکتے۔ 10 دسمبر کو فاٹا انضمام اور ایف سی آر کے خاتمے کیلئے باب خیبر سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے مزید کہا کہ فاٹا حقوق کیلئے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ فاٹا کا انضمام 2018ء کے انتخابات سے پہلے ہی دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان کا فاٹا کے مسئلہ کا ازسر نو جائزہ لینے کی سفارش

فاٹا اصلاحات میں تاخیر بلاجواز ہے، آفتاب شیرپائو

 

Comments are closed.

Scroll To Top