تازہ ترین
جلالپور بھٹیاں: طالبعلم مبینہ بدفعلی کے بعد قتل

جلالپور بھٹیاں: طالبعلم مبینہ بدفعلی کے بعد قتل

جلالپور بھٹیاں:(11 جنوری 2019) جلالپور بھٹیاں میں طالبعلم کو مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل جلالپور بھٹیاں میں آٹھویں جماعت کے طالبعلم کو مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کردیاگیا ہے۔ ملزمان مقتول کی لاش گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ جلالپور کہنہ کے آٹھویں جماعت کے طالبعلم چودہ سالہ ثقلین عباس کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ملزمان نے طالبعلم کی لاش کوگھر کے باہر پھینک دیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کواسپتال منتقل کیا ۔پولیس نےشک کی بنا پر ایک محلہ دار کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے سمندری میں دوست نے دوست کو بدفعلی کے بعد نہر میں پھینک دیا۔ پندرہ سالہ عمران کی تلاش کیلئے گوگیرہ برانچ نہر میں آپریشن شروع کردیاگیا ہے

پولیس کے مطابق 10 ویں جماعت کا طالبعلم عمران دو روز سے لاپتہ تھا۔مقتول کے دوست زبیرنے پولیس تفتیش پر اعتراف جرم کرلیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top