تازہ ترین
جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

ملک میں تمام بڑی سرکاری اورنجی عمارتیں، سڑکیں، شاہراہیں، برقی قمقوں، قومی پرچموں، قومی رہنماوں کی تصاویر اور بینروں سے سجا دی گئی ہیں۔

اس کے علاقی شہریوں کی خریداری کے لیے مارکیٹوں میں خصوصی اسٹال بھی لگا دئیے گئے ہیں جہاں یوم آزادی سے متعلقہ سامان بیجز ،قومی پرچم اور ملبوسات کے علاوہ بچوں اور خواتین کے لیے بےشمار مختلف اشیا شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ گلی کوچوں اورچوکوں میں قومی ترانوں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔پاکستان میں جہاں مسلمان آزادی کا جشن بھرپور انداز میں مناتے ہیں وہیں  مسیحی برادری بھی یوم آزادی کا جشن منانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔

آزادی کا جشن منانے کے لیے وطن کی محبت سے سرشار ہر شہری مذہب اور نسلی امتیاز سے بالاتر ہو کر جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ مسیحی برادری بھی وطن عزیز کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لینے کے لیے پیش پیش ہیں۔ مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ملک ان کا بھی اُتنا ہے جنتا کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والوں کا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

جشن آزادی کی تیاریوں میں نا صرف مرد بلکہ خواتین بھی مصروف ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ دن کا آغاز ہوتے ہی وہ چرچ جا کر وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرتی ہیں۔ مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے محبت ان کے دلوں میں پیوست ہے۔اور اس دن کو اپنے عقائد کا حصہ سمجھ کر مناتے ہیں۔

یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، کانفرنسز، لیکچرز، مباحثے، تقریر مقابلے، نمائشیں، ذہنی آزمائش کے مقابلے، اسٹیج ڈرامے اور مشاعرے منعقد کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جشن آزادی: بازاروں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

جشن آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top