تازہ ترین
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

اسلام آباد:(8اکتوبر،2017) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیاہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

جسٹس(ر)جاوید اقبال 11 اکتوبر کو چیئرمین نیب کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جسٹس(ر)جاوید اقبال کی بطورچیئرمین نیب تعیناتی 4 سال کیلیےکی گئی ہے۔

جسٹس ر جاوید اقبال کی تقرری کا نوٹیفیکیشن وزارت قانون نے جاری کیا۔واضح رہے موجودہ چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی مدت ملازمت 10 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا پس منظر پر ایک سرسری نظر

جاوید اقبال جمہوریت پسند اور غیرمتنازع شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ اںہوں نے اپنی ملازمت کےدوران کئی اہم کارنامے سرانجام دیئے۔

ایبٹ آبادکمیشن کے سربراہ:

امریکی فوج نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن کرکے ہلاک کیا۔۔تو اس وقت کی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیئے جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا کمیشن نے معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ حکومت کو پیش کی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ رپورٹ تاحال منظر عام پر نہیں لائی جاسکی۔

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ:
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ملک بھر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیئے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ کے طورپر کام کیا اور تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔۔

عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار:

انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے شانہ بشانہ عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کرداراداکیا۔ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تقرری کا تمام سیاسی جماعتیں خیرمقدم کر رہی ہیں۔

اس سے قبل حکومت ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے تین تین نام تجویز کیئے گئے جبکہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نام تجویر کیا۔

مشاورت کے بعد آج اپوزیشن لیڈر خورشید  شاہ نے بتایاتھا کہ حکومت اور اپوزیشن کا جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بطور چیئرمین نیب تقرری پر اتفاق ہو گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top