تازہ ترین
جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرر کی منظوری

جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرر کی منظوری

اسلام آباد: (08 نومبر 2018) اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی سفارش پر مشاورت کے بعد اس کی باضابطہ منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کمیٹی کا فیصلہ مثبت ثابت ہوگا۔ کمیٹی نے جسٹس اطہرمن اللہ کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف تمام شکایات مسترد

نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top