تازہ ترین
جرمنی نے ایران کی ایئرلائن ماہان ایئر پر پابندی عائد کردی

جرمنی نے ایران کی ایئرلائن ماہان ایئر پر پابندی عائد کردی

برلن: (23 جنوری 2019) جرمنی نے ایران کی دوسری بڑی ایئرلائن ماہان ایئر پر پابندی عائد کردی ہے اور امریکا کی جانب سے اس کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کی وجہ سلامتی سے متعلق تحفظات کے علاوہ ایسے خدشات بھی ہیں کہ اس ایئرلائن کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

ماہان ایئر لائن 2011 سے امریکی پابندیوں کی فہرست میں پر ہے اور یورپی یونین کے متعدد ممالک ایران پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یورپی براعظم پر حملوں کے لیے جاسوسی کے عمل میں مصروف ہے۔

امریکی کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے جرمنی کی جانب سے ماہان ایئر پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

جرمنی میں امریکا کے سفیر رچرڈ گرینل نے کہا کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ جرمنی سے ماہان ایئر کو اپنے ملک میں پروازوں کی اجازت کیوں دی تھی میں اس سے قبل بھی یہ سوالات اٹھا رہا ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top