تازہ ترین
جرمنی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،35غیرملکی سیاح زخمی

جرمنی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،35غیرملکی سیاح زخمی

برلن:(12 اکتوبر 2018) جرمنی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پینتیس سیاح زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ جنوب مغربی علاقے ہیڈل برگ کے قریب پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں پینتیس غیر ملکی سیاح زخمی ہو گئے ہیں۔ بس میں آسٹریلوی،کینیڈین اور امریکی سیاح سوار تھے۔جرمن پولیس کے مطابق سیاحوں کی بس ٹائروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرائی ہے ۔ حادثے میں زخمی نوسیاحوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ، 55 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں زائرین کی بس کو حادثہ،9 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top