تازہ ترین
جرمنی میں ایک اور مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک دیا گیا

جرمنی میں ایک اور مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک دیا گیا

برلن (12 مارچ 2018) جرمن دارالحکومت برلن کی ایک مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ برلن کے رائنکن ڈورف علاقے میں واقع اس مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔Image result for another mosque attack in Germanyپولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکنے والوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش گیر مادہ پھینکنے کے اس واقعے میں 3 کم عمر لڑکے ملوث ہوسکتے ہیں۔Image result for another mosque attack in Germanyتاہم اس مناسبت سے تحقیقی عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لیکن اندازوں کے مطابق اس حملے کے پس پردہ سیاسی محرکات ہو سکتے ہیں۔

متاثرہ مسجد ترک حکومت کی ایک مذہبی تنظیم دیتیپ کے زیر انتظام ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ونٹر اولمپکس: جرمنی نے 9 گولڈ میڈلز جیت کر ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی

سرمائی اولمپک گیمز:جرمنی کی پہلی،ہالینڈ کی دوسری پوزیشن برقرار

Comments are closed.

Scroll To Top