تازہ ترین
جبوتی میں پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق اور 130 لاپتہ ہوگئے

جبوتی میں پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق اور 130 لاپتہ ہوگئے

جبوتی شہر: (30 جنوری 2019) افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق اور 130 لاپتہ ہوگئے۔

افریقی ملک جبوتی کے ساحلی جنگلات کے نزدیک گوڈوریا کے علاقے میں پناہ گزینوں کی دو کشتیاں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں ڈوب گئیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 2 پناہ گزینوں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 130 تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

جبوتی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام کی تکمیل ہے تاہم کشتی کی منزل کیا تھی اور یہ افراد یہاں تک کس طرح پہنچے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ان تمام سوالوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پناہ گزین غربت سے تنگ آکر اہل خانہ کے اچھے مستقبل کی خاطر مشکل اور دشوار طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top