تازہ ترین
جاپان کے شہر ساپورو میں ریسٹورینٹ میں دھماکہ، 41 افراد زخمی

جاپان کے شہر ساپورو میں ریسٹورینٹ میں دھماکہ، 41 افراد زخمی

ٹوکیو: (16 دسمبر 2018) جاپان کے شہر ساپورو کے ریسٹورینٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ساپورو شہر  کے ریسٹورینٹ میں دھماکے کے فوری بعد ریسٹورینٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 41 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد ریسٹورینٹ کی 2 منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی جبکہ جائے وقوع کی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تہران: چاہ بہار میں خود کش دھماکہ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

چین :کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ، 22افرادہلاک ، دو درجن لوگ زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top