تازہ ترین
جاپان میں 278 کلو وزنی ٹیونا مچھلی 3.1 ملین ڈالر میں فروخت

جاپان میں 278 کلو وزنی ٹیونا مچھلی 3.1 ملین ڈالر میں فروخت

ٹوکیو:(07 جنوری 2019) جاپان میں تاجر کیوشی کیمورا نے مچھلی کی سالانہ نیلامی میں 278 کلو وزنی بلو فن ٹیونا مچھلی کو 3.1 ملین ڈالر میں خرید کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

ٹوکیو میں ہونے والی مچھلی کی نیلامی میں سوشی ٹائیکون کیوشی کیمورا نے دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی خریدنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ نایاب نسل کی اس مچھلی کو گزشتہ برس 6 لاکھ 36 ہزار ڈالر میں خریدا گیا تھا۔Image result for Tuna sells for record $3 million in auction at Tokyo's new fish market 620*330یہ ٹسوکیجی فش مارکیٹ میں ہونے والی سالانہ نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی مچھلی ہے۔ ماضی کی طرح اس سال بھی کیوشی کیمورا مچھلی کو اپنے فوڈ چین میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کیوشی کیمورا ٹیونا مچھلی کے ایک ٹکڑے کو 500 ڈالر تک فروخت کرتے ہیں۔ نیلامی کے بعد کیوشی اور دیگر شیف نے مچھلی کےٹکڑے کیے جبکہ ذائقہ دار مچھلی کے دلدادہ مچھلی کے ریسٹورینٹ میں تیار ہونے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ اٹلانٹک بلوفن ٹیونا ایک نایاب مچھلی ہے اور جاپان میں اسے بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اور ہر سال ٹوکیو میں اس مچھلی کی نیلامی کی جاتی ہے تاہم بہت سے مغربی ممالک میں اس مچھلی کے شکار پر پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیلا مارنے پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا

کسی بھی رنگ کی نقل کرکے اسی رنگ میں لکھنے والا قلم

Comments are closed.

Scroll To Top