تازہ ترین
جاپان میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کو تیار

جاپان میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کو تیار

لندن (14 فروری 2018) جاپان میں زیر سمندر ایک قدیم ترین آتش فشاں پھٹنے کو تیار ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں 10 کروڑ لوگوں کو ہلاک کرنے کی طاقت موجود ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آتش فشاں 7300 سال قبل بھی پھٹا تھا۔ اس کے پھٹنے سے قبل پیدا ہونے والے ابھار کا پھیلاؤ تقریباً 10 کلومیٹر ہے۔ یہ 1968 فٹ بلند ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 2 مکعب کلومیٹر لاوا موجود ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ آتش فشاں بغیر وارننگ کے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کے نتیجے میں 10 کروڑ لوگ ہلاک ہوسکتے ہیں۔ آتش فشاں کے دھویں کی وجہ سے مصنوعی انداز سے سردی شروع ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتش فشاں کے نتیجے میں سونامی بھی آسکتا ہے جو جنوبی جاپان اور چین کے علاقے تائیوان کو متاثر کرسکتا ہے۔

کوبے یونیورسٹی کے کوبین اوشن بائم ایکسپلوریشن سینٹر کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں تصدیق کی گئی ہے کہ 7300 سال قبل یہی لاوا پھٹنے کے نتیجے میں جنوبی جاپان میں قدیم ترین جومون تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس جاپان پہنچ گئے

جاپان: فلاحی ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 11 افراد ہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top