تازہ ترین
جاپانی کمپنی کا ڈیجیٹل سائیڈ مرر والی پہلی کار متعارف کرنے کا اعلان

جاپانی کمپنی کا ڈیجیٹل سائیڈ مرر والی پہلی کار متعارف کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک:(14ستمبر 2018) جاپان کی لیکسس کمپنی نے ڈیجیٹل سائیڈ مِرر والی پہلی کار متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ جسے کمپنی نے ’ڈیجیٹل آؤٹر مِرر‘ کا نام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی لیکسس کمپنی  دو ہزار انیس میں پہلی مرتبہ کار میں ڈیجیٹل اسکرین نصب کرے گی لیکن پہلے مرحلے میں اسے جاپانی گاڑیوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ڈیجیٹل آئینے میں کوئی ڈسپلے نہیں بلکہ کیمرے لگائے جائیں گے۔ جن کی اسکرینز کار کے اندر نصب کی جائیں گی جو بیرونی کیمرے کے مناظر کو دکھائیں گی۔

لیکسس کمپنی اگلے سال کاروں میں ڈیجیٹل سائیڈ مِرر متعارف کرائے گی۔ کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے لوگوں کو سڑک کا بہتر اندازہ ہوسکے گا تاہم ناقدین نے ویڈیو معیار کو کسی پرانے آئی فون کی طرح ناقص قرار دیا ہے۔جس کے جواب میں لیکسس کمپنی کا کہنا تھا کہ کیمرے اور ڈسپلے کا مقصد تفریح کے بجائے صرف کام کے مناظر دکھانا ہے تاکہ ڈرائیور کی توجہ سڑک پر ہی رہے۔

یہ بھی پڑھیے

سب سے بڑی اسکرین والا آئی فون متعارف

 

ٹوئٹر کا نیا فیچر متعارف

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top