تازہ ترین
جاپانی پاسپورٹ کادنیا کےطاقتورترین پاسپورٹ بن گیا

جاپانی پاسپورٹ کادنیا کےطاقتورترین پاسپورٹ بن گیا

ویب ڈیسک (24مئی ، 2018)جاپانی پاسپورٹ کا شماردنیا کےطاقتورترین پاسپورٹوں میں ہونے لگاہے جس کا دنیا بھر میں پاسپورٹوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے۔

رپورٹ کےمطابق جاپان کےپاسپورٹ نےسنگاپور کے پاسپورٹ کو مات دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔جبکہ دوسرے نمبر پر سنگاپوراور جرمن پاسپورٹ رکھنے والے ہیں جوکہ 188 ممالک میں ویزے کے بغیر جا سکتے ہیں۔

طاقتورترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں تیسرا نمبر جنوبی کوریا،فرانس،اٹلی،اسپین،فن لینڈ اور سوئیڈن کا ہے۔حیرت انگیر طور پر فہرست میں امریکہ اور برطانیہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ناروے۔ نیدرلینڈ۔آسٹریا اور پرتگال بھی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔جہاں کے شہری 186ممالک کا باآسانی سفر کرسکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ،آئرلینڈ،ڈنمارک،کینیڈا،بیلجیم پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا اور یونان چھٹے درجے پر ہیں۔نیوزی لینڈ اور مالٹا کا نمبر فہرست میں ساتواں ہے۔

آٹھویں نمبر پر موجود آئیس لینڈ کے شہری 181ممالک کا بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام بغیر ویزے کے صرف33 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top