تازہ ترین
جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد

جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد

کوئٹہ: (04 اگست 2018) بی اے پی نے جام کمال کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر نامزد کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ بی اے پی نے جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور میر عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے نامزد امیدوار جام کمال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم صوبے میں اکثریت حاصل کر چکے ہیں لیکن اکثریت کے باوجود دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وفاق سے صوبے کا جائز حق ضرور لیں گے اور جو لوگ ملک کے آئین کو تسلیم کریں گے ان سے بات چیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

جام کمال کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر تحریک انصاف اور بی اے پی میں اختلاف

بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ڈیڈلاک نہیں، جام کمال

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top