تازہ ترین
جاتی امراء کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس بنانے پر عملدرآمد روک دیا گیا

جاتی امراء کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس بنانے پر عملدرآمد روک دیا گیا

لاہور: (15 نومبر 2017) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراء کو وزیراعلیٰ کا کیمپ آفس بنانے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ پورے جاتی امراء کے بجائے کچھ حصے کو سی ایم کیمپ آفس قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس لاہور میں 180 ایچ ماڈل ٹاؤن تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اگر کسی نے جاتی امراء کا رخ کیا تو ذمہ دار خود ہوگا، عابد شیرعلی

حلقہ بندیوں سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top