تازہ ترین
ثقلین مشتاق ایشز سیریز میں انگلش اسپنرز کی رہنمائی کیلئے روانہ

ثقلین مشتاق ایشز سیریز میں انگلش اسپنرز کی رہنمائی کیلئے روانہ

لاہور (31 اکتوبر 2017) سابق پاکستانی ٹیسٹ اسٹار ثقلین مشتاق ایشز سیریز میں بطور انگلش اسپن بولنگ کوچ خدمات انجام دینے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل ثقلین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ روایتی ایشز سیریز میں انگلش اسپنرز کی رہنمائی کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے بھی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں۔ ثقلین مشتاق گزشتہ کچھ عرصے سے انگلش اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ ثقلین نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اچھے اسپنرز کا ساتھ حاصل ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ کامیابی حاصل کرے گی۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں مگر نجانے کیوں پی سی بی انہیں اہمیت دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فائدہ نہیں اٹھا رہے جبکہ دیار غیر میں مجھے ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ ثقلین نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملکی میدان اب آباد ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے

ثقلین مشتاق کے انگلش کوچ بننے کے امکان روشن

ثقلین مشتاق سے معاہدہ انگلینڈ کے لئے فتح گرثابت ہوا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top