تازہ ترین
تین میل طویل ساڑھی پہننے والی دلہن

تین میل طویل ساڑھی پہننے والی دلہن

ویب ڈیسک (23 ستمبر 2017) سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی جانب سے 3 میل طویل ساڑھی پہننے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن یہ عمل ان کے لیے الٹا نقصان دہ ثابت ہوا اور دونوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سری لنکا کے شہر کینڈی سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جب شادی کے دن دلہن نے نہ صرف 3میل طویل ساڑھی زیب تن کی بلکہ اسکول کے بچوں کی مدد سے اپنی ساڑھی کو اٹھوایا تاکہ بآسانی چل سکے۔ تاہم جوڑے کے اس عمل پر بچوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے اور بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی اتھارٹی نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الوادو گوڈا ساراتھ ایکانائکے پرائمری اسکول کے تقریباً 250 بچوں نے جمعرات کو کینڈی روڈ پر کھڑے ہوکر دلہا دلہن کا پھولوں سے استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے دلہن کی 3 میل لمبی عروسی ساڑھی کی نمائش میں مدد بھی کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شادی میں کینڈی کے چیف منسٹر سراتھ اکانیابھی مہمان خصوصی تھے اور ان کی موجودگی میں بچوں سے یہ عمل کروایا گیا۔

سری لنکا کی تعلیمی یونینز نے یہ خبر میڈیا میں شائع ہونے کے بعد سوال اٹھایا ہے کہ اسکول کے بچوں کو اتنے گھنٹے دھوپ میں کھڑا رکھنے کی کیا وجہ تھی۔ جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلہا دلہن کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو ساڑھی پکڑنے کے لیے کیوں استعمال کیا گیا؟

دوسری جانب اس ساڑھی کو بنانے والی ڈیزائنر کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی طویل ترین ساڑھی ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ کام ریکارڈ قائم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیئے

نوازشریف بھارت ساڑھیاں بھیج رہے ہیں جواب میں جاسوس آ رہے ہیں، پرویز الٰہی

لندن: رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، بجھانے کی کوششیں جاری

Comments are closed.

Scroll To Top