تازہ ترین
تیس سال تک لاش کے ساتھ رہنی والی خاتون

تیس سال تک لاش کے ساتھ رہنی والی خاتون

کیف (28 فروری 2018) یوکرین میں ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے ایک عمر رسیدہ عورت کے فلیٹ پر چھاپہ مارا تو اس کی ضعیف العمر کی ماں کی لاش ایسی حالت میں موجود تھی کہ دیکھ کر پولیس والے بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر میکولیف میں جب پولیس 77 سالہ خاتون کے فلیٹ میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ ایک کمرے میں اس کی ماں کی لاش چند مذہبی علامات کے سامنے ایک بیڈ پر رکھی ہوئی تھی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ”خاتون کی ماں کا 30 سال قبل انتقال ہوگیا تھا اور اس نے تب سے اس کی لاش کو محفوظ کرکے گھر میں رکھا ہوا تھا۔

خاتون نے ماں کی لاش کو سفید لباس پہنا رکھا تھا اور اس کا سر بھی کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا جبکہ اس کے پیروں میں نیلے رنگ کے جوتے اور سبز رنگ کی جرابیں بھی پہنا رکھی تھیں۔

خاتون خود بھی دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہوچکی ہے۔ اس کے فلیٹ میں پانی، بجلی، گیس کچھ بھی نہیں تھا اور نہ جانے وہ اس حالت میں کب سے رہ رہی تھی۔

پولیس نے خاتون کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ہمسایوں کا کہنا ہے کہ خاتون کبھی اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی اور ہم نے کبھی اس کا دروازہ کھلتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ہم اس اکیلی خاتون کی مدد کرتے تھے اور کھانا لے جاکر اس کے دروازے کے باہر رکھ دیتے تھے جسے وہ کسی وقت دروازہ کھول کر اٹھالیتی اور خالی برتن واپس رکھ دیتی تھی۔

چند روز سے وہ کھانا بھی نہیں اٹھا رہی تھی جس پر ہم نے پولیس کو اطلاع دی۔ تاہم ہم میں سے کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ خاتون فلیٹ میں اپنی ماں کی لاش کے ساتھ رہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روز کی جنگ بندی کی قرارداد منظورکرلی

عراق کی تعمیر نو سے متعلق عالمی کانفرنس کویت میں ختم، 30 ارب ڈالر کے وعدے

Comments are closed.

Scroll To Top