تازہ ترین
تیسرا ون ڈے: کیویز باولرز نے پاکستان بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دئیے

تیسرا ون ڈے: کیویز باولرز نے پاکستان بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دئیے

ڈنیڈن: (13جنوری، 2018) پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں کیویز باولرز نے قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا ہے ،258رنز کے جواب میں پاکستان کے 8 کھلاڑی 32 رنز پر پویلین جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیویز کے 258 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اُس وقت لڑکھرا گئی جب صرف 2 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گر گئیں، اظہر علی صفر، فخر زمان 2 اور محمد حفیظ صفر پر پویلین لوٹے۔

شعیب ملک 3 ، شاداب خان 0، فہیم اشرف 10، حسن علی ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد 6 رنز اور محمد عامر بغیر اسکور بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 257 رنز اسکور کیے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے 73 رنز بنائے جبکہ روس ٹیلر 52 اور مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رمان رئیس نے 3،3، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی،پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-2 کی برتری حا صل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت

تیسراون ڈے :سیریز میں واپسی کےلیے شاہینوں کےلیے جیت لازمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top