تازہ ترین
تیسراون ڈے :سیریز میں واپسی کےلیے شاہینوں کےلیے جیت لازمی

تیسراون ڈے :سیریز میں واپسی کےلیے شاہینوں کےلیے جیت لازمی

نیوزی لینڈ: (13 جنوری 2018) پاکستان اورنیوزی لینڈ کا تیسرا ایک روزہ میچ آج ہفتے کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

کیویز تیسرا میچ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کر سکتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کو سیریز میں رہنے کے لئے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔
واضح رہے میزبان ٹیم نے ویلنگٹن اورنیلسن کی ہوم کنڈیشنز میں شاہینوں کوآؤٹ کلاس کیا تھا، پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ مکمل ناکام رہی تھی۔
دوسری جانب ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ فخرزمان تیسرے میچ کے لئے مکمل فٹ ہیں، ان کی واپسی سے بیٹنگ میں بہتری کی امید ہے، دو روز تک پریکٹس کے دوران قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کودورکرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔
میزبان نیوزی لینڈ ٹیم ڈونیڈن میں بھی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کی مسلسل دسویں کامیابی ہوگی۔

کپتان کین ولیم سن کے کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بیٹنگ اوربولنگ میں متوازن ہے۔اوراپنی روایتی جارحانہ انداز جاری رکھیں گے، ڈونیڈن میں میچ پاکستانی وقت شب  تین بجے شروع ہوگا۔

:یہ بھی پڑھئیے

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی سربراہی :نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top