تازہ ترین
تیزی سے چپس بنانے اور پیک کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

تیزی سے چپس بنانے اور پیک کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

لندن: (02 اکتوبر 2017) برطانوی شہری نے تیزی سے چیپس بنانے اور پیک کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جنہیں چپس پسند ہے لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنی پسند کا اظہار کرنے کیلئے ریکارڈ تک بنادیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک برطانوی نوجوان نے تیزی سے چپس بنانے اور پیک کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، جس کے بعد وہ دنیا میں تیزی سے چیپس بنانے اور پیک کرنے والے پہلے انسان بن گئے ہیں۔کارڈیف کیفے میں کام کرنے والے طارق صدیقی نے 48.17 سیکنڈ کے مقررہ وقت میں پانچ پیکٹ چپس بنائے اور پیک کیے۔ ان کی اس غیر معمولی پھرتی اور رفتار کو دیکھتے ہوئے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا نے سب سے بڑا انسانی پھول بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی برگر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

 

Comments are closed.

Scroll To Top