تازہ ترین
تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

تھر پارکر:(18 اکتوبر 2018) رواں سال میں سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 507 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تھر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس 19 اکتوبر کو کراچی میں طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تھر کی صورتحال پر 19 اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں 15 محکموں کے انتظامی سربراہان اور پانچ میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز مدعو کیے گئے ہیں۔تھر میں 507 بچوں کی بھوک اور دیگر بیماریوں سے موت واقع ہوچکی ہے۔ قحط کی صورتحال کے سبب ہزاروں خاندان نقل مکانی بھی کرچکے ہیں۔

اجلاس میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: تھر کے مکینوں کو نیوٹریشن بیگ فراہم کرنے کا فیصلہ

تھر کول گیسی فکیشن منصوبے کا فرانزک آڈٹ کرنیکا حکم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top