تازہ ترین
تھرپارکر: غذائی قلت و امراض کے باعث مزید چھ بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر: غذائی قلت و امراض کے باعث مزید چھ بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر:(04 دسمبر 2018) غذائی قلت و امراض کےباعث معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ سول اسپتال مٹھی اور اسلام کوٹ میں آج مزید چھ بچے انتقال کرگئے۔

تھر صورتحال کو بہتربنانے کے حکومتی دعوے دعووں کی حد تک ہی رہے گئے۔ غذائی قلت و امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج پانچ بچے دم توڑ گئے جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر اسلام کوٹ میں ایک بچے نے زندگی کی بازی ہاری ہے۔مٹھی اسپتال میں مزید 47 بچے زیرعلاج ہیں۔ رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 577 تکجا پہنچی ہے۔ضلع بھرمیں قائم سینکڑوں ڈسپینسریز تاحال غیرفعال ہیں۔ موسم سرما میں کہیں بچے نمونیا و دیگر امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تھرپارکر : غذائی قلت اور دیگر امرادض کے باعث مزید 2 بچے جاں بحق

تھرپارکر: غذائیت کی کمی کے باعث ایک اور بچی چل بسی

Comments are closed.

Scroll To Top