تازہ ترین
تھرپارکر:سول اسپتال مٹھی میں مزيد 4 بچےدم توڑگئے

تھرپارکر:سول اسپتال مٹھی میں مزيد 4 بچےدم توڑگئے

تھرپارکر:(11 اکتوبر 2018) تھرپارکرمیں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں مزيد چار بچےدم توڑگئے ہیں۔

قحط زدہ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث مزيد چار بچےدم توڑ گئے۔

رواں سال کے دوران تھر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث اب تک چار سو بانوے بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے تھر میں قحط سالی سے بچوں کی اموات کا نوٹس لے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے تھرمیں غذائی قلت سے بچوں کی اموات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تھرپارکر میں غذائی قلت، 2 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر میں بچوں کی اموات، چیف جسٹس نے تحقیقاتی کمیشن بنا دیا

Comments are closed.

Scroll To Top