تازہ ترین
توہین عدالت کیس: نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس: نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) سینیٹرنہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، تاہم عدالت نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ہے۔ سماعت کے دوران سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب بیمار ہیں، میں ان کی جانب سے پیش ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنا چاہتے ہیں۔ جس پر عدالت نے تحریری معافی نامہ طلب کرتے ہوئے وکیل حشمت حبیب کی بیماری اور اٹارنی جنرل کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھئے

بادی النظرمیں نہال ہاشمی نےتوہین عدالت کی ہے،سپریم کورٹ

اشتعال انگیز تقریر:سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کردی

Comments are closed.

Scroll To Top