تازہ ترین
توہین عدالت کیس: مراد علی شاہ کو بیس فروری تک  مفصل جواب داخل کرانے کا حکم

توہین عدالت کیس: مراد علی شاہ کو بیس فروری تک مفصل جواب داخل کرانے کا حکم

کراچی: (13 فروری 2018) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پولیس رولز پر عملدرآمد نہ کرانے پر وزیر اعلی سندھ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو بھی توہین عدالت کی درخواست مین فریق بنایا گیا۔
جس پر عدالت نے درخواستگزاروں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست میں فریق بنانے پر چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں بیس فروری تک تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔

 

واضح رہے کہ عدالت میں بیریسٹر فیصل صدیقی ودیگر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں‫ موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اسکی کابینہ نے پولیس رولز بنانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرایاجبکہ عدالت نے حکومت سندھ کو پولیس رولز وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

 

کراچی: سندھ اسمبلی کااجلاس، مرادعلی شاہ وفاق پربرس پڑے

وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top