تازہ ترین
توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کے خلاف سماعت آج ہوگی

توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کے خلاف سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: (19 فروری 2018) رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔

اس سے قبل 13 فروری کو سپریم کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر طلال چوہدری نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا انتقال ہوگیا ہے، لہذا عدالت نیا وکیل کرنے کی مہلت دے ، جس پر عدالت نے وزیر مملکت کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں نیا وکیل کرنے کی مہلت دی اور کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

گزشتہ سماعت کے موقع پر طلال چوہدری عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وکیل کرنے کے لیے تین ہفتے کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے وزیر مملکت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی اور کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریرپرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کو وکیل مقرر کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

 

Comments are closed.

Scroll To Top