تازہ ترین
توہین عدالت: سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف درخواستیں نمٹادیں

توہین عدالت: سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف درخواستیں نمٹادیں

اسلام آباد(13مارچ،2018) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،یوسف رضاگیلانی، شہباز شریف اور نیر بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔

مختلف سیاسی رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے شہباز شریف ، دانیال عزیز اور طلال چودھری سے متعلق محمود اخترنقوی کی درخواستیں بھی نمٹادیں ۔نیر بخاری،فردوس عاشق اور یوسف رضاگیلانی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی گئیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

سپریم کورٹ نےن لیگی رہنماؤں سعد رفیق،احسن اقبال اور امیر مقام کے خلاف بھی توہین عدالت مقدمات نمٹادیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاعدلیہ سے متعلق بیانات مناسب وقت پر دیکھیں گے،سچ تو یہ ہے ، ملک کے ساتھ کسی نے انصاف نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

سپریم کورٹ کا نہال ہاشمی پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top