تازہ ترین
تنقید کا خوف: آنگ سان سوچی کا جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکار

تنقید کا خوف: آنگ سان سوچی کا جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکار

ینگون (13 ستمبر 2017) میانمار کی حکمران جماعت کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر تنقید کے خوف سے رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

میانمار حکومت کے سرکاری ترجمان زو ہٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی نیویارک میں جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کریں گی۔ ان کی جگہ نائب صدر ہنری وان تھیو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ترجمان نے سوچی کے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔

دوسری جانب آج سلامتی کونسل کا روہنگیا مسئلے پر اجلاس جاری ہے جبکہ چین نے میانمار کے فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میانمار حکومت کے خلاف کسی بھی اقدام کو ناکام بنادے گا کیونکہ میانمار کو اپنا استحکام برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ریاستی تشدد کی مذمت نہ کرنے پر دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کی مہم عروج پر پہنچ گئی

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ

Comments are closed.

Scroll To Top