تازہ ترین
تمباکو بھرے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم کیا جائے، لیاقت یوسفزئی

تمباکو بھرے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم کیا جائے، لیاقت یوسفزئی

پشاور: (11 ستمبر 2017) کاشتکار کوآرڈینیشن کونسل کے صدر لیاقت یوسفزی نے تمباکو بھرے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کو حقیقی کاسٹ آف پروڈکشن دیا جائے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ تمباکو کا 400 ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کل 300 بھٹیاں کام کر رہی ہیں مگر منظم سازش کے تحت تمباکو کا فصل چھینا جا رہا ہے۔ تمباکو کو فصل کا درجہ دیا جائے۔

لیاقت یوسفزی نے مزید کہا کہ حکومت نے تین روز میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو آسلام اباد میں احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

تمباکو نوشی سے ہر سال 70 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

سگریٹ نوشی: ہر 8 سیکنڈ میں ایک شخص موت کا شکار

 

Comments are closed.

Scroll To Top