تازہ ترین
ترکی کے نائب وزیر دفاع کی زبیدہ جلال سے ملاقات

ترکی کے نائب وزیر دفاع کی زبیدہ جلال سے ملاقات

اسلام آباد (18اکتوبر، 2018) ترکی کے نائب وزیر دفاع محسن دیر نے وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پاک ترک اسٹریٹجک تعلقات میں مزید بہتری کے لئے مختلف شعبوں خصوصاًدفاعی پیداواری صنعت میں تعاون پر زور دیا۔

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وزیر برائے دفاعی پیداوار نے خاص طور پر پاک بحریہ میں نئے شامل ہونے والے فلیٹ ٹینکر کی اہمیت کا حوالا دیا۔

زبیدہ جلال نے پاکستان اور ترکی کے مابین جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اورسی پیک کی اہمیت اور اس کے مختلف شعبوں میں ترکی کے لئے پر کشش تعاون کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

ملاقات کے موقع پر پاکستان میں ترکی کے سفیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

پاکستانی قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے متحرک ہیں، وزیرخارجہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top