تازہ ترین
ترکی کے جنوب میں دھماکا، 12 پولیس اہلکار زخمی

ترکی کے جنوب میں دھماکا، 12 پولیس اہلکار زخمی

انقرہ: (17 اکتوبر 2017) ترکی کے جنوب میں کار بم دھماکے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی بس کو ترکی کے جنوبی شہر مرسن میں بارود سے بھری کار دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ زور دار دھماکے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور امداری کارکنوں نے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منقل کردیا ہے، جبکہ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بس کو کرد تنظیم پی کے کے نے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان: پکتیا کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش دھماکے، 50 افراد جاں بحق

اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top