تازہ ترین
ترکی کانجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ،11افرادجاں بحق

ترکی کانجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ،11افرادجاں بحق

تہران (12مارچ،2018) ترکی کانجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں11افرادجاں بحق ہو گئے۔

ترکی کانجی طیارہ شارجہ سے استنبول جارہاتھا ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ترکی طیارے کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

ایرانی ملکی حادثات میں ایمرجنسی صورتحال کے نمٹنے والے ادارے کے ترجمان مجتبیٰ خلدی نے بتایا کہ جہاز شاہراہ کرد میں پہاڑ سے ٹکرایا اور تباہ ہوگیا، شاہراہ کرد دارالحکومت تہران کے جنوب میں 370 کلومیٹر دور واقع ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔

دوسری جانب جائے حادثہ کے قریب رہنے والے باشندوں نے بتایاجہاز کے گرنے سےپہلے انھوں نے جہاز کے انجن میں آگ کے شعلےدیکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

سری لنکا کے حکومت کا مسلمانوں کے خلاف حملوں کی تحقیقات کرانے کا اعلان

لندن: برطانیہ میں رواں سال 3 اپریل کو مسلمانوں پر حملوں کا منصوبہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top