تازہ ترین
ترکی نے امریکی پادری انڈریو برنسن کو رہا کردیا

ترکی نے امریکی پادری انڈریو برنسن کو رہا کردیا

انقرہ:(12اکتوبر 2018) امریکی پادری انڈریو برنسن کو تین سال ،ایک ماہ ، 15 دن کی قید کی سزا سنا دی گئی تھی تاہم ان کے اس عرصے کے حراست میں گزارنے کی بنا پر رہا کردیا گیا ہے۔

ازمیر میں دہشت گرد تنظیم فیتو اور پی کے کےکیلئے جاسوسی اور پشت پناہی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے امریکی پادری انڈریو برنسن کو عدالت نے 35 سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔آج ازمیر کی عدالت میں امریکی پادری چوتھی بار پیش ہوئے اور عدالت نے انہیں 3 سال ایک ماہ اور پندرہ دنوں کی قید کی سزا سنائی ۔

عدالت نے ان پر ملک سے باہر جانے کی پابندی بھی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ حراست میں گزارے گئے دنوں کو تین سال ، ایک ماہ 15 دن تصور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ بھی سنادیا۔

پادری انڈریو نے عدلات کے اس فیصلے کو قبول نہ کرتے ہوئے اپیل کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رہائی کاخیرمقدم کیاہے۔صدر ٹرمپ نے عدلیہ کے اس فیصلے کے فوراً بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے پادری انڈریو کی رہائی کے لیے بڑی محنت کی ہے۔

اس ٹویٹ کے فوراً بعد ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ جلد ہی پادری انڈریو سے ملاقات کی بھی امید ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی نے سعودی صحافی کے قتل سے متعلق آڈیو اور ویڈیو شواہد حاصل کرلیے

مقبوضہ کشمیرمیں پی ایچ ڈی اسکالرمنان وانی کی شہادت کے خلاف ہڑتال

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top