تازہ ترین
تربت میں 15 افراد کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، سرفراز بگٹی

تربت میں 15 افراد کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (17 نومبر 2017) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تربت میں 15 افراد کے قتل کی تحقیقات کا آغاز پنجاب سے کردیا گیا ہے۔ تحقیقات میں جلد پیشرفت ہوگی۔

کوئٹہ میں شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنے والے صحافیوں اور دیگر افراد کو اسناد دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی تھے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی لڑائی ہم سب نے مل کر لڑنی ہے۔ لعنت ہو ایسے لوگوں پر جو معصوم انسانوں کو قتل کرتے ہیں۔ وہ لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں جنہوں نے پنجابی استاد کو قتل کیا۔

تربت میں 15 افراد کے قتل کی تحقیقات سے متعلق صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ قتل ہونے والے افراد کی تحقیقات کا سلسلہ پنجاب سے شروع ہو گیا ہے تاہم جلد پیشرفت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے اپنے بچے بیرون ممالک میں اعلی تعلیم حاصل کر ریے ہیں جبکہ بلوچستان کے غریب بچوں سے تعلیم کا حق چھیننا چاہتے ہیں .بلوچستان یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو اس لئے مارا کیونکہ 30 سال اس نے تعلیم دی

انہوں نے کہا کہ کہ ہم نے شہداء کیلئے مراعات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ شہداء کے ورثا سے جتنا تعاون ممکن ہو کر رہے ہیں۔

واضح رہے دو روز قبل بلوچستان کے علاقے تربت سے 15 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ کمشنر مکران بشیر احمد کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گروک میں انہیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد نوجوان اور پنجابی تھے۔

ادھر آج ایف سی نے خفیہ آپریشن کے دوران تربت میں 15 افراد کے قتل میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت کے گاؤں عبدالرحمان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تو محاصرے کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد یونس توکلی مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد تربت میں 15 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے گجرات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تربت میں جاں بحق ہونے والے ذوالفقار کو زمینی راستے سے ترکی بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ سانحہ تربت پر ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے پہلے بھی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔ بلوچستان میں 2008 میں تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

تربت میں 15 افراد کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

تربت میں جاں بحق ہونے والے شخص کو ترکی بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

 

Comments are closed.

Scroll To Top