تازہ ترین
تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

راولپنڈی:(14 دسمبر 2018) بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 سیکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے بلیدہ کے نزدیک واکئی ایریا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر یہ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جہاں فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے آئی ای ڈیز سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایف سی کی سبی میں کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، آئی ایس پی آر

کور کمانڈر راولپنڈی کا جہلم ڈویژن کا دورہ، آئی ایس پی آر

Comments are closed.

Scroll To Top