تازہ ترین
تربت میں جاں بحق ہونے والے شخص کو ترکی بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

تربت میں جاں بحق ہونے والے شخص کو ترکی بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

گجرات: (17 نومبر 2017) ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تربت میں جاں بحق ہونے والے ذوالفقار کو زمینی راستے سے ترکی بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ سانحہ تربت پر ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔

ایف آئی اے نے گجرات کی تحصیل پھالیہ میں کارروائی کرکے تربت میں جاں بحق ہونے والے شخص کو زمینی راستے سے ترکی بھیجنے والے ایجنٹ وحید کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ذوالفقار کو ایک لاکھ 35 ہزار میں ترکی بھجوانا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے ذوالفقار کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ غیرقانونی طریقے سے جانے میں جان کا بھی خطرہ ہے۔

دوسری جانب سانحہ تربت پر ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرحد سے 175 کلومیٹر دور پیش آیا۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 افراد کو کوئٹہ لے جانے والے اسمگلرز کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں سے 3 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضلع تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، جبکہ تمام افراد مزدور تھے اور ان کا تعلق پنجاب سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت کے گاؤں عبدالرحمان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تو محاصرے کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد یونس توکلی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد یونس توکلی بی ایل ایف کے 8 بڑے کمانڈرز میں سے ایک تھا اور گزشتہ دنوں مارے گئے 15 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیے

تربت میں 15 افراد کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

تربت میں جاں بحق مزید 4 افراد کی شناخت ہوگئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top